23 اپریل 2015 - 11:03
پاکستانی وزیر دفاع: یمن کے بحران میں شامل نہیں ہوں گے

پاکستان کے وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک یمن کے بحران میں شامل نہیں ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خواجہ محمد آصف نے جمعرات کے دن اعلان کیا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم یمن کے بحران کے حل کے لئے ثالثی کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم اس بحران کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ایسی پوزیشن میں ہے کہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوں نے یمن پر سعودی ہوائی حملوں کے بند ہونے کو عاقلانہ اقدام قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر دفاع آج صبح پاکستانی وزیر اعظم، فوج کے سربراہ اور وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے جہاں مختلف موضوعات سمیت یمن کے بارے میں سعودی عرب کے حکام سے گفتگو کی جائے گی۔

.......

/169